حب (این این آئی) حب چوکی۔ نیشنل پارٹی کے رہنماؤں خیر بخش بلوچ عبدالرسول بلوچ یونس بلوچ علی احمد لانگو نے بزرگ و ممتاز قوم پرست و سیاسی رہنما حاجی میر وزیر خان رند کے انتقال پر وڈیرہ رجب علی رند میر نظام رند لالا محمد ہاشم رند حاجی یونس رند ظفر رند اور خورشید رند سے حاجی چھتہ گوٹھ میں اظہار افسوس و تعزیت کی۔قومی سیاسی رہنما کی بلند درجات کے لیے دعا کی
۔نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے حاجی وزیر خان رند کی قومی سیاسی جدوجہد کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی سیاسی تحریک میں حاجی میر وزیر خان رند و دیگر اکابرین کی جدوجہد مشعل راہ ہے۔

