پیپلز پارٹی بلوچ عوام کے حقوق کی ترجمان،عوامی خدمت ہی پارٹی کا اصل مشن ہے،میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما حیات اللہ خان اچکزئی نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، تنظیمی معاملات، پارٹی کی مضبوطی اور صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کے لیے کیے گئے اقدامات کے علاوہ صوبے کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کو مزید فعال بنانے، کارکنوں کو منظم کرنے، اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے۔سینیٹر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام کے حقوق کی ترجمان ہے اور عوامی خدمت ہی پارٹی کا اصل مشن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں