کوئٹہ(این این آئی)نصیرآباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے فلیجی (کھیا) کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص جورو خان کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

