بولان، ویگن اور موٹرسائیکل میں تصادم،موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا

کوئٹہ(این این آئی) بولان میں ویگن اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بولان کے علاقے میں قومی شاہراہ پر پیرپنجہ کے قریب مسافر ویگن اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شخص اکبر خان جاں بحق ہوگیا پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں