کوئٹہ(این این آئی)جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے کیچ میں آئی ڈی بم حملے میں کیپٹن وقار سمیت 5جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کا مقدس خون ضرور رنگ لائے گا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا کہ کیچ کے علاقے میں فتنہ الہندوستان نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بم کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کیپٹن وقار،نائیک جنید شہید، نائیک عصمت شہید، لانس نائیک خان محمد شہید اور سپاہی ظہور اپنے وطن عزیز پرقربان ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے بزدلانہ حملوں کے خلاف منظم اور جوابی کارروائی ہونی چائیے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے کرائے کے قاتل اور اْن کے سہولتکاروں نے ظْلم کا بازار گرم کر رکھا ہے اِس ظْلم کے خلاف بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام کو متحد ہو کر آواز اْٹھانا چاہئے۔ میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا کہ جھالاوان عوامی پینل شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کی شہادت کو قبول فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

