دالبندین(این این آئی)میونسپل کمیٹی دالبندین کے ریگولر ملازمین، ڈیلی ویجز، پنشنرز اور صفائی کے عملے نے تین ماہ سے تنخواہیں اور فنڈز کی بندش کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ملازمین نے میونسپل کمیٹی کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے واضح اعلان کیا کہ جب تک ان کی تنخواہیں بحال نہیں کی جاتیں، صفائی ستھرائی اور دیگر تمام معمولات زندگی مکمل طور پر بند رہیں گے۔ملازمین کا کہنا تھا کہ مسلسل تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے وہ شدید مالی مشکلات میں دوچار ہیں، یہاں تک کہ مقامی پرچون فروش اور سبزی فروش بھی انہیں مزید ادھار دینے سے انکار کرچکے ہیں۔ ان کے مطابق شہر اور نواحی علاقوں کا صفائی کا نظام معطل کردیا گیا ہے کیونکہ ٹریکٹرز اور دیگر مشینری کے لیے پٹرول و ڈیزل کی فراہمی بھی روک دی گئی ہے۔احتجاجی ملازمین نے وضاحت کی کہ اگر خدانخواستہ کسی مقام پر آگ بھڑک اْٹھی تو فائر بریگیڈ کی گاڑی عوامی خدمت کے لیے تیار رہے گی، تاہم صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی سرگرمیاں آج سے مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حلقوں کے اصرار پر صرف کتا مار مہم کو جاری رکھا گیا ہے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے گھروں کے چولہے جلانے اور دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہیں،تنخواہیں بند ہونے سے حالات ناقابلِ برداشت ہوگئے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر خزانہ سے پرزور اپیل کی کہ میونسپل کمیٹی دالبندین کے تمام ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر بحال کی جائیں، بصورتِ دیگر احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا، جس کی مکمل ذمہ داری بالا حکام پر عائد ہوگی آج کی ہڑتال کے باعث پورا دالبندین صاف ستھرا نہ ہوسکا ہے اور مختلف شاہراہوں پر کچرا جمع ہونا شروع ہوگیا ہے۔ اس صورتحال سے ہندو محلہ سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔ ملازمین نے کہا کہ اس تمام تر گندگی اور عوامی مشکلات کی ذمہ داری انہی حکام پر ہوگی جنہوں نے ہماری تنخواہیں بند کی ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

