خالق آباد منگچر کے علاقے سے۔لیویز نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لے لی

کوئٹہ(این این آئی)خالق آباد منگچر کے علاقے سے۔لیویز نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لے لی۔ لیویز کے مطابق منگل کولیویز فورس نے خفیہ اطلاع ملنے پر خالق آباد منگچر کے علاقے سوروباب ایریا سے ایک شخص کی نعش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جس کی شناخت صفی اللہ ولد عبدالوہاب کے نام سے ہوئی ہے جو کھڈ کوچہ کا رہائشی ہے۔ لیویز نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں