کوئٹہ(این این آئی)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے منگل کو ایگزیکٹو انجینئرایری گیشن کوئٹہ ڈویژن نورمحمدمندوخیل نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران محکمہ ایری گیشن کے کوئٹہ میں ڈیموں پر جاری ترقیاتی کاموں سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی نے کہا کہ کوئٹہ شہر اور کوئٹہ ڈویژن میں زیرتعمیر ڈیمز کو اپنے مقررہ وقت کے اندر اندرمکمل کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ڈیموں کی تعمیر معیار کے مطابق ہو۔ ایگزیکٹو انجینئر ایری گیشن کوئٹہ ڈویژن نورمحمد مندوخیل نے بتایا کہ وہ خود ورانکی ٹیم زیر تعمیر ڈیموں کا وقتاً فوقتاً معائنہ کررہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال نہ ہو۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

