کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کے روز پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں پارٹی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی.وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کی ترقی، امن و استحکام اور عوامی خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا مثبت کردار نہایت اہمیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت اور تعاون کے ذریعے صوبائی مسائل زیادہ بہتر اور دیرپا بنیادوں پر حل کیے جا سکتے ہیں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی صوبے کی ترقی کے لیے کوششوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی وفد نے صوبے کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں جن پر وزیر اعلیٰ نے مثبت انداز میں غور کرنے کی یقین دہانی کرائی وفد میں سید قادر آغا ایڈووکیٹ، خوشحال خان کاسی، عنایت اللہ اچکزئی سمیت دیگر رہنما بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

