پشین(این این آئی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے پاکستان مسلم لیگ (ن) پشین کے ضلعی صدر اور سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی سعد اللہ ترین نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پشین کے عوامی مسائل، ترقیاتی ضروریات اور افغان مہاجرین کی وطن واپسی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پشین کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، تعلیم و صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور علاقے کی محرومیوں کے ازالے کے لیے عملی اقدامات تجویز کیے گئے۔ سعد اللہ ترین نے وفاقی وزیر کو پشین کے عوام کو درپیش مسائل اور مقامی سطح پر درکار سہولیات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر افغان مہاجرین کی وطن واپسی اور اس سے جڑے سماجی و انتظامی مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مہاجرین کی واپسی کے عمل کو منظم اور عوام دوست انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ مقامی آبادی کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے سعد اللہ ترین کو یقین دہانی کرائی کہ پشین کے مسائل کے حل اور افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق امور پر وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خدمت کے ایجنڈے پر گامزن ہے اور بلوچستان کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

