خضدار(این این آئی) خضدار میں ٹیچنگ ہسپتال کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیئے 16 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا، جس پر 3 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئی۔ اس منصوبے سے ہسپتال میں مریضوں کو مسلسل بجلی کی سہولت میسر ہوگی، خاص طور پر آپریشن تھیٹر (او ٹی) میں بجلی کی دستیابی سے طبی خدمات میں بہتری آئے گی۔اس منصوبے کا افتتاح ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کیا۔ منصوبے کا ابتدائی خاکہ کمشنر قلات ڈویڑن ڈاکٹر طفیل بلوچ نے اس وقت تیار کیا جب وہ ڈپٹی کمشنر خضدار کے عہدے پر تعینات تھے۔ سابق ڈپٹی کمشنر خضدار بشیر احمد بڑیچ نے بھی اس منصوبے میں گہری دلچسپی لی اور اسے آگے بڑھایا۔ موجودہ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اور ایگزیکٹو انجینئر آپریشن کیسکو خضدار سیف اللہ بلوچ کی سربراہی میں کیسکو ٹیم نے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔انہوں نے دن رات محنت کی۔ کیسکو کی تکنیکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور معیاری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے اس 16 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کو بچھایا، جو ہسپتال کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیئے خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی ہے۔یہ منصوبہ خضدار کے ٹیچنگ ہسپتال کے لیئے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا، کیونکہ اب تک ہسپتال کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا، جس سے مریضوں کی دیکھ بھال اور طبی عمل متاثر ہوتے تھے۔ اس ٹرانسمیشن لائن کی بدولت ہسپتال میں نہ صرف آپریشن تھیٹر بلکہ ایمرجنسی وارڈ، آئی سی یو، اور دیگر اہم شعبوں میں بھی بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ اس سے مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی، جو بالخصوص ایمرجنسی حالات میں زندگی بچانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔خضدار کے شہریوں اور ہسپتال کے عملے نے اس منصوبے کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اسے خضدار کے صحت کے نظام میں ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف ہسپتال کی کارکردگی کو بہتر بنائے گا بلکہ خضدار اور اس کے گردونواح کے عوام کے لیے صحت کی بہتر سہولیات تک رسائی کو بھی یقینی بنائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ یہ منصوبہ خضدار کے عوام کے لیئے ایک بڑی کامیابی ہے اور اس سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کیسکو ٹیم، ڈاکٹر طفیل بلوچ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ یہ منصوبہ ٹیم ورک اور عزم کی ایک بہترین مثال ہے۔ ایگزیکٹو انجینئر سیف اللہ بلوچ نے بھی اپنی ٹیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کیسکو خضدار کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

