کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو خالص اور ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کے لیے بی ایف اے کی کوئٹہ اور مضافاتی علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔بی ایف اے کی ٹیموں نے طوغی روڈ، علمدار روڈ، ہزارہ ٹاؤن، اسپنی روڈ، کچلاک بازار اور بلیلی میں ملک شاپس و دودھ بردار گاڑیوں کی انسپیکشن کی دودھ دہی میں ملاوٹ پر 2 دکانیں سیل، غیر معیاری دودھ اور پاؤڈر سے تیار کردہ دہی کی بڑی مقدار ضبط و تلف کردی گی۔بی ایف اے نے مجموعی طور پر 31 دکانوں اور 22 دودھ بردار گاڑیوں سے 7720 لیٹر دودھ و دہی کے نمونے لیبارٹری میں ٹیسٹ کیے گئے240 لیٹر دودھ اور 480 کلو دہی ملاوٹ ثابت ہونے پر موقع پر تلف کر دیا گیا 11 دودھ فروش اور ایک سپلائر پر بھاری جرمانے، سخت قانونی کارروائی کی وارننگ بھی جاری کی گئی۔صوبائی وزیر و چیئرمین بی ایف اے حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ عوامی صحت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے۔حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ ملک ٹیسٹنگ مہم کے تحت دیگر اضلاع میں بھی دودھ دہی وغیرہ کے معیار کی جانچ کی جا رہی ہے۔چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق ڈیری مصنوعات میں ملاوٹ کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

