ڈیرہ بگٹی (این این آئی) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکوں میں خاتون سمیت2افراد جاں بحق جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے لانجو سغاری میں نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں ایک خاتون فرزانہ زوجہ لالے موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ جبکہہ باغ علی کیمپ کے قریب بھی بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص علی جتھہ جاں بحق جبکہ دو افراد عبداللہ اورایک 9سالہ بچی زخمی ہوگئے۔ لیویز نے نعشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ واقعات کے بعد لیویز اورایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

