ماشکیل(این این آئی)ایم پی اے خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی کے فنڈز سے پاک ایران سرحد پر واقع سرحدی تحصیل کے کلی تمپ اور کلی ریکو تحصیل ماشکیل ضلع واشک میں ہوم سولر کٹس فراہم کر دی گئی۔ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا ھیکہ عوامی خدمت میرا شعار ہے اس سے قبل بھی ضلع واشک کے مختلف کلیوں میں ہوم سولر کٹس فراہم کی ہے ضلع واشک کے کلی کلی میں روشنی ہو گی ہر گھر کی خوشحالی میری خوشحالی ہے حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ ہم نے کسی بھی مخالفت جھوٹ پروپگنڈوں کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھا ہے ماضی کے واشک اور آج کے واشک میں زمین آسمان کا فرق ہے عوامی فنڈز مراحات کو امانت سمجھکر عوام تک پہنچانے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور الحمد اللہ عوام تک پہنچ رہے ہیں خادم واشک حاجی میر زابد علی علی ریکی نے کہا کہ ضلع واشک وسیع و عریض ضلع ہے ہوم سولر کٹس دیہی علاقوں کی اشد ضرورت ہے گرمی میں عوام کو لائیٹس اور پنکھا کی سہولت ریگستانوں میں نعمت ہے مخالفین ہمیں برا بھلا کہہ دیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہم کام کرتے رئینگے ہماری کارکردگی ہماری زبان ہے الیکشن کے موقع پر عوام سے جو وعدے کئے وہ بہ تدریج پورے ہو رہے ہیں جو ترقی مخالف عناصر پر گراں گزر رہی ہے ضلع واشک میں دستیاب وسائل کے تحت کئی اجتماعی اقدامات اٹھائیضلع میں روڑ /واٹرسپلائی /ہوم سولر کٹس کی فراہمی اسپتالوں اور سکولوں کی حالت زار کی بہتری پر کام کیا ہے اور ہر شے زمین پر موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

