کوئٹہ(این این آئی)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوئی اور ڈیرہ بگٹی کا امن ایک بار پھر تباہ کر دیا گیا ہے۔ عوام کو بے رحم ڈیتھ اسکوڈ کے ظلم اور بربریت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کے بعد جعلی فارم 47 کے پیدا کردہ حکمرانوں نے نہ صرف ڈیرہ بگٹی بلکہ پورے بلوچستان کو آگ و خون میں دھکیل دیا ہے۔جمہوری وطن پارٹی کے رہنماؤں نواب زادہ شازین بگٹی اور نواب زادہ گہرام بگٹی نے اپنے عظیم دادا شہید نواب اکبر خان بگٹی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سخت قربانیوں کے بعد ڈیرہ بگٹی میں امن قائم کیا، روزگار، تعلیم اور خوشحالی کا وہ سنہرا دور واپس آیا جس کی مثال تاریخ دیتی ہے۔ لیکن مسلط کردہ غیر عوامی اور جعلی حکومت نے ڈیتھ اسکوڈ کی سرپرستی کر کے اس پورے خطے کو ایک بار پھر تباہی اور بربادی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ شہید نواب اکبر خان بگٹی کا پرامن اور باوقار دور آج ایک خواب بن چکا ہے۔ جو حکمران عوامی طاقت کے بجائے دھاندلی اور فارم 47 کے ذریعے اقتدار پر مسلط ہوں، وہ عوام کو امن نہیں دے سکتے۔ بلوچستان کے عوام آج ایک بار پھر ظلم جبر، مسلط کردہ دہشت اور ڈیتھ اسکوڈ کی وحشت کا سامنا کر رہے ہیں۔جمہوری وطن پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستاں کے عوام اپنے حقِ حاکمیت اور پرامن مستقبل کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ بلوچستان کو مزید خون میں نہلانے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

