دالبندین(این این آئی)ایران کے شہر زاہدان میں خارکوئی ہاؤس میں الحاج سردار عبداللہ خارکوئی سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان ضلع چاغی کی تیکوانڈو ایسوسی ایشن شہید دلاور خان ایجباڑی اکیڈمی کی ٹیم نے ملاقات کی۔ ٹیم کی قیادت کوچ فیروزشاہ نوتیزئی نے کی جبکہ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کوچ فیض اللہ عابد، کھلاڑی بصیر احمد، عادل، اسفند یار محمد حسنی اور عزیر آغا محمد حسنی شامل تھے۔اس موقع پر صوفی اختر محمد خارکوئی، حاجی خان محمد خارکوئی اور حاجی عبدالحمید محمد حسنی لیوارزئی بھی موجود تھے۔الحاج سردار عبداللہ خارکوئی نے چاغی کی تیکوانڈو ٹیم کو ایران آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے ایسے اقدامات نہ صرف نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرتے ہیں بلکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو بھی مزید مضبوط بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں اور سرحد کے دونوں اطراف کے کھلاڑی ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرسکتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر سردار عبداللہ خارکوئی نے چاغی تیکوانڈو ٹیم کی ایران آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی کھیلوں کے میدان میں پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

