پسنی: حق دو تحریک کے سینئر رہنما حاجی ناصر کلانچی کا استعفیٰ

پسنی (نمائندہ رھبر) پسنی کے معروف شخصیت اور حق دو تحریک کے سینئر رہنما، حاجی ناصر کلانچی نے تحریک سے باقاعدہ استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ بلدیاتی کونسلر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے حاجی ناصر کلانچی نے کہا کہ آج کے بعد ان کا حق دو تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اس تحریک میں اپنے علاقے اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے شامل ہوئے تھے اور انہوں نے لوگوں سے الیکشن کے دوران وعدے بھی کیے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اب بھی ان سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں، مگر افسوس کہ اب تک ایک بھی مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ اسی وجہ سے وہ حق دو تحریک سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں