سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری کا ممتاز سیاسی رہنما وزیر خان رند کے انتقال پر اظہار افسوس

کوئٹہ (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ زہری نے ممتاز سیاسی رہنما وزیر خان رند کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں نواب ثناءاللہ زہری نے کہا کہ وزیر خان رند میرے دیرینہ ساتھی تھے، ان کے انتقال کی خبر ملک سے باہر ہونے کے باعث تاخیر سے موصول ہوئی، جس پر دل شدید رنجیدہ ہے۔ نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا کہ ہم نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کیا، اور ایک طویل عرصے تک سیاسی جدوجہد میں شانہ بشانہ رہے انہوں نے کہا کہ وزیر خان رند ایک قدآور، بااصول اور باوقار سیاستدان تھے، جنہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا مشن بنایا۔ ان کی وفات سے بلوچستان کی سیاست میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے، جو مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا نواب ثناءاللہ زہری نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں