عوامی خدمت سیاست کا محور،حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں،حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور صوبائی اسمبلی کے ممبر حاجی علی مدد جتک سے ان کی رہائش گاہ پر قبائلی عمائدین اور علاقے کے عوام کی ایک بڑی تعداد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر شرکاء نے علاقے کے مسائل، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیل سے بات چیت کی۔حاجی علی مدد جتک نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور علاقے کی ترقی ان کا اولین مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ان کی سیاست کا محور ہے اور وہ اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مزید انقلابی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات میسر آئیں اور نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔شرکاء نے حاجی علی مدد جتک کی عوامی خدمات اور ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں