گنداواہ (این این آئی) وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ جھل مگسی کے زیراہتمام سرکٹ ہاؤس گنداواہ میں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ، لیفٹیننٹ کرنل سہیل احمد کی زیر صدارت عوام الناس کے درپیش مسائل کے تدارک کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جھل مگسی عبدالغفور جمالی، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر حفیظ اللّہ کھوسہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت توسیع جھل مگسی غلام سرور مگسی، ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر علی خان مگسی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جھل مگسی عبدالرسول کھوسہ، ضلعی جنگلات آفیسر عابد علی سومرو، ایکسیئن ایریگیشن جھل مگسی محمد یار مگسی، (سب ڈویڑنل آفیسر) ایریگیشن فرخ شہزاد کھوکھر، (سب ڈویژنل آفیسر) پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد طاہر لہڑی، میڈیکل سپرینٹں ڈنٹ ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ،چیئرمین میونسپل کمیٹی گنداواہ ایڈووکیٹ مشتاق احمد ترین، اور دیگر مختلف محکمہ جات کے ضلعی آفیسران سمیت قبائلی عمائدین، سوشل ایکٹوسٹ، سول سوسائٹی،صحافی حضرات، علماء کرام اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی شہریوں ودیگر مقررین کی جانب سے ضلع جھل مگسی کے بنیادی مسائل بالخصوص پانی بجلی، تعلیم و صحت، صفائی و ستھرائی اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی و دیگر آفیسران کو آگاہ کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے مسائل کا حل ہماری اپنی بساط کے مطابق ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، آج کی اس کھلی کچہری کے توسط سے تمام محکمہ جات کے آفیسران نے آپ کی شکایات سنیں، اور انشاء اللّہ اس پر فوری عمل کرنے کو یقینی بنایا جائے گاانہوں نے علاقے کے امن وامان پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے کہا، کہ ہماری فورسز لیویز اور پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شب و روز محنت کرکے بہت سے کامیاب کارروائیوں میں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہے، جس میں چوری، منشیات فروشوں اور دوسرے وارداتوں میں ملوث شامل ہیں انھوں نے کہا کہ نوتال تا گنداواہ شاہراہ کیلئے مسافر ویگنوں کیلئے لیویز فورس کے جوان ہائیر کرکے شاہراہ پر اضافی نفری کے کیمپس لگائے گئے ہیں تاکہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ،ونگ کمانڈر 151 (لیفٹیننٹ کرنل) سہیل احمد اور ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی ودیگر آفیسران نے عوام الناس کے درپیش مسائل بالخصوص مولہ سے آنے والے آبِ سیاہ کی منصفانہ تقسیم، بجلی، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی اور بالخصوص امن و امان کی بحالی کے حوالے سے ترجیحی بنیاد پر تمام تر درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی آخر میں ملک و ملت کی حفاظت اور امن و سلامتی کیلئے دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

