بولان(این این آئی)سب ڈویڑن سنی میں عوامی مسائل کے حل اور براہِ راست عوام سے رابطہ قائم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی زیرِ صدارت شاندار کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا اس موقع ضلعی و انتظامی آفیسران بھی موجود تھے کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور باری باری مختلف عوامی ایشوز بابت اہم مسائل سے ڈپٹی کمشنر کچھی کو آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے عوام کے مسائل سننے کے بعد مختلف محکموں کے افسران کو فوری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ کھلی کچہریوں کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔ کسی بھی محکمے میں غفلت یا کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام محکموں کے افسران عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا اور جہاں کہیں بھی کرپشن یا ناقص کام کی شکایت ملی، وہاں سخت کارروائی ہوگی ڈپٹی کمشنر نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور جلد از جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

