کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت کا ایک طیارہ12 سال سے غیر فعال ہے جسے نیلام نہ کرنے سے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی اصغر علی ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے انکشاف ہوا کہ 33 کروڑ 46 لاکھ روپے کے سرکاری واجبات تاحال وصول نہیں کیے گئے جب کہ بلوچستان ہاؤس اسلام آباد اور وی آئی پی فلیٹس کے حوالے سے سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔ دوسری جانب اجلاس میں اس امر پر بھی تشویش ظاہر کی گئی کہ ایک حکومتی طیارہ جو 2013 سے غیر فعال ہے اب تک نیلام نہیں کیا گیا جس سے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔اس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکم دیا کہ 2 ماہ کے اندر طیارے کو یا تو نیلام کیا جائے یا اسے قابل استعمال بنایا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

