بلوچستان سے افغان مہاجرین کا انخلاء جاری

کوئٹہ(این این آئی) ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان سے بھی افغان مہاجرین کے انخلاء کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک بھر سے غیرقانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین اور دیگر غیرملکیوں کے انخلاء کا تیسرا مرحلہ یکم ستمبر کو شروع ہوا۔اس مرحلے میں تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مہاجرین کو ان کے وطن واپس بھجوایاجارہا ہے جس کے تحت اب تک 30 ہزار سے زائد افراد اپنے وطن واپس بھجوانے جاچکے ہیں جن میں 20 ہزار افراد رضاکارانہ طور پر واپس گئے ہیں۔کوئٹہ میں 33 سے زائد تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز بھی افغان باشندوں کے زیرانتظام چلائے جارہے ہیں انہیں بھی نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں جب کہ ضلعی انتطامیہ کے علاوہ پولیس فورس بھی غیرقانونی غیر ملکی افراد کو واپس بھجوانے کے عمل میں سرگرم ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کے آباد علاقوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے، ہم اس سلسلے میں کارروائیاں کررہے ہیں، جنہیں واپس اپنے وطن بھجوایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں