جیوانی،ایف آئی اے کی کارروائی،سمندر کے راستے غیرقانونی ایران جانیوالے افغان شہریوں سمیت 12افراد گرفتار

کوئٹہ(این این آئی)جیوانی میں ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے والے افغان شہریوں سمیت 12افراد کو گرفتار کرلیا ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو ایف آئی اے نے جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 5افغان شہریوں سمیت 12افراد کو گرفتارکرلیا۔گرفتار افراد میں سے 6 کا تعلق پنجاب جبکہ 1 کا تعلق کے پی سے ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ غیرقانونی طور پرسمندر کے راستے ایران اور وہاں سے دیگر ممالک جاناچاہتے تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر پار کرنے می ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایف آئی اے بلوچستان زون نے انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف 42 مقدمات درج کئے گئیایف آئی اے بلوچستان زون نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث 265 ملزمان کو گرفتار کیا گیاگرفتار ملزمان میں کا تعلق پنجاب، سندھ اور کے پی کے مختلف علاقوں سے ہے۔گرفتار ملزمان میں 15 غیر ملکی بھی شامل ہیں انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں ملزمان کے گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں