کوئٹہ (این این آئی)ایگریکلچر ایمپلائز یونین بلوچستان نے اپنی یونین کو گراس روٹ لیول سے فعال اور مضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے ایگریکلچر ایمپلائز یونین بلوچستان کا ایک اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی صدر غفار جمالی اورجنرل سیکرٹری منظور بلوچ سمیت دیگر عہدیداروں نے بھر پور شرکت کی۔سینئر نائب صدر کی خالی سیٹ پر تمام عہدیداروں نے متفقہ طور پرشاہنواز زہری کو منتخب کیا۔بعد ازاں ایگریکلچر ایمپلائز یونین رانی باغ زون کی نئی کابینہ کا اعلان کیا گیا۔ایگریکلچر ایمپلائز یونین رانی باغ زون کے صدر اعجاز مینگل،سیکرٹری ریاض بلوچ، سینئر نائب صدر ظہور احمد، جونیئر نائب صدر شاہ زمان کھیتران، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عباس ہزارہ،فناس سیکرٹری سید تیمور شاہ اور رابطہ سیکرٹری نصیر احمد کاکڑ کو منتخب کیا گیا۔اجلاس میں ڈائر یکٹر جنرل اور سیکرٹری زراعت سے مطالبات کیے گئے کہ سروس رول اور سنارٹی لسٹ جلد جاری کی جائے،فیلڈ اسسٹنٹ کو گریڈ 11 سے 15 میں پروموٹ کیا جائے، تعلیم یافتہ کوٹا چھ پرسنٹ کیا جائے، بڈڈر کی پوسٹوں پر بیلداروں کو گریڈ6 میں پروموٹ کیا جائے۔ایگریکلچر ایمپلائز یونین بلوچستان کے مرکزی صدر غفار جمالی، جنرل سیکرٹری منظور بلوچ اور سینئر نائب صدر شاہنواز زہری سمیت دیگر عہدیداروں نے متفقہ طور پر آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے صدر سلطان محمد خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ایگریکلچر ایمپلائز یونین بلوچستان کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا راستہ اختیارکیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

