تربت (این این آئی) نیشنل پارٹی کے رہنما و کونسلر وارڈ نمبر 10 کہدہ محمد نور بلوچ نے اپنی کونسلر فنڈز سے عوامی سہولت کے لیے 116 سولر پینلز اور پنکھے فراہم کیے، جو نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و میئر تربت بلخ شیر قاضی کی سربراہی میں تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ضلع جنرل سیکریٹری سردار تاج گچکی، تحصیل آپسر کے صدر احسان درازئی اور محمد اقبال بلوچ بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی تقسیم میں حصہ لیا۔
عوام نے کہدہ محمد نور بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے نمائندے اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ جیسے قائدین ہمارے ساتھ مخلص ہیں۔
عوام نے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور نیشنل پارٹی اسی طرح عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔

