کیچ میں وکلاء پر تشدد اور غیر قانونی گرفتاری انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ ھے۔ نیشنل پارٹی

کیچ (پریس ریلیز) نیشنل پارٹی نے وکلاء کو غیر قانونی طور پر حراست میں لینے اور ان پر تشدد کے وکلاء واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

گزشتہ روز کیچ بار ایسوسی ایشن کے رکن، سرفراز مجید ایڈووکیٹ کو عدالت میں پیشی کے لیے جاتے ہوئے راستے میں سیکیورٹی فورسز نے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی گھنٹوں تک غیر قانونی حراست میں رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک معزز وکیل کے ساتھ ایسا ناروا سلوک نہ صرف قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے عام آدمی میں شدید بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو رہا ہے۔

نیشنل پارٹی نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کروا کر ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔.

اپنا تبصرہ بھیجیں