صحبت پور (نامہ نگار) مواصلات و تعمیرات پختہ بلوچستان کی جانب گامزن ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل بلوچستان حکومت کی اولین ترجیح ہے روڈ نیٹ ورک اور بلڈنگز کے تعمیراتی منصوبوں کے معیار اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا عوامی سہولت کے لیے حکومت بلوچستان کی جانب سے نصیرآباد ڈویژن میں کئی منصوبے جاری ہیں ان منصوبوں کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ اور صوبائی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لعل جان جعفر کے احکامات کی روشنی میں چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات نصیرآباد زون بشیر ناصر نے پروجیکٹ ڈائریکٹر ظفر کھوسہ کے ہمراہ صحبت پور تا کشمور روڈ (فیز II) کے جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبے کے مختلف حصوں کا باریک بینی سے معائنہs کرتے ہوئے ترقیاتی امور کا مشاہدہ کیا اور ایگزیکٹو انجینئر روڈز صحبت پور جہانگیر کھوسہ سے منصوبے کے معیار اور تکمیل کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی حاصل کی۔چیف انجینئر نے ہدایت کی کہ حکام بالا کے احکامات کی روشنی میں تمام امور کو معیاری بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی منصوبے کو مقررہ مدت اور پی سی ون کے عین مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولتیں میسر آسکیں۔بعد ازاں بشیر ناصر نے ضلع صحبت پور اور استامحمد میں بلڈنگز کے شعبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئرز فدا حسین کھوسہ۔ارسلہ رند، ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگز صحبت پور عرفان علی، ایگزیکٹو انجینئر استامحمد امتیاز احمد کھوسہ سمیت دیگر فیلڈ اسٹاف بھی موجود تھا۔ دورے کے دوران چیف انجینئر نے دونوں اضلاع میں بلڈنگز کے منصوبوں کو بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے واضح احکامات دیے اور کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے کروڑوں روپے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن کی تکمیل کے بعد نہ صرف لوگوں کی معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ جدید سہولتیں بھی عوام کو ان کے دروازے پر فراہم کی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دورے کا مقصد صرف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا نہیں بلکہ ان کے معیار کو پرکھنا بھی ہے، کیونکہ غیر معیاری ترقیاتی عمل ناقابل قبول ہوگا۔ انہوں نے تمام انجینئرز اور فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنی موجودگی میں تعمیراتی منصوبوں کی نگرانی یقینی بنائیں اور پی سی ون کے مطابق معیار کو ہر حال میں برقرار رکھیں تاکہ حکومت کے عوام دوست ترقیاتی وژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

