کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان حکومت نے لاپتہ افراد، غیر ریاستی عناصر / دہشتگرد گروہ میں شامل ہونے والے افراد سے متعلق ان کے اہلخانہ سے سات روز کے اندر معلومات طلب کرلیں معلومات فراہم نہ کرنے اور دہشتگرد گروہ میں شامل افراد کا عاق نہ جمع نہ کروا نے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان ۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے کے عوام، والدین اور اہل خانہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام افراد جن کے بچے یا اہل خانہ گھر سے لاپتہ ہو جائیں یا کسی غیر ریاستی عناصر / دہشت گرد گروہ میں شامل ہو جائیں تو اس کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن اور ایف سی / آرمی ونگ / یونٹ کو ایک ہفتہ کے اندر لازمی دی جائے۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو پہلے سے لاپتہ ہیں زیردفعات 118 اور 202 تعزیرات پاکستان بخواندگی دفعہ 11 – (1) EEE انسداد دہشت گردی1997کے تحت ان کی پہلے سے موجودہ معلومات فوری طور پر اور زیادہ سے زیاد ہ سات (07) دن کے اندر قریبی پولیس اسٹیشن اور ایف سی آرمی ونگ / یونٹ کو فراہم کی جائیں۔محکمہ داخلہ کی ہدایت کے مطابق ایسے تمام افراد کے اہل خانہ، سربراہ یا قانونی سر پرست جو کسی غیر ریاستی عناصر / دہشتگرد گروہ میں شامل ہو چکے ہوں۔دفعات120 / 120 تعزیرات پاکستان بخواندگی دفعہ 11 (1) a) EEE) انسداد دہشت گردی)1997 ایکٹ کے تحت ان کے بارے میں علیحدگی اور عاق کرنے کا حلفیہ بیان ایک ہفتے کے اندر لازمی جمع کرائیں جبکہ پہلے سے موجودہ کیسز کے لئے یہ بیان سات (07) دن کے اندر جمع کرایا جائے۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی فرد لا پتہ رہے اس کی اطلاع نہ دی جائے یا اسے عاق / علیحدہ نہ کیا جائے اور بعد میں اس کاتعلق کسی دہشت گرد سرگرمی سے نکلے۔ تو اس صورت میں خاندان کو اعانت کار / سہولت کار تصور کیا جائے گااور انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور دفعات 107، 109 اور 114 تعزیرات پاکستان بخواندگی دفعات 11-EEE،11- 11-، انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ان کا نام فورتھ شیڈول میں بھی شامل کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق ایسے سہولت کاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی جن میں جائیداد ضبطگی، سرکاریملازمت سے برطرفی اور ریاست کی طرف سے ملنے والے ہر قسم کے مالی و فلاحی پیکجز سے محرومی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

