کوئٹہ(این این آئی) حکومت بلوچستان نے فورسز کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے صوبے کے دو اہم تعلیمی اداروں کے نام تبدیل کر کے انہیں شہداء کے ناموں سے منسوب کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورالائی کو شہید کیپٹن وقار کاکڑ کے نام سے منسو ب کرتے ہوئے اس کا نیا نام “کیپٹن وقار کاکڑ شہید بلوچستان ریزیڈنشل کالج” رکھا گیا ہے۔ اسی طرح گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کان مہترزئی کو تبدیل کر کے “شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان ہائی اسکول” کا نام دیا گیا ہے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت ہے بلکہ نئی نسل کو ان کے مشن سے روشناس کرانے کی ایک عملی کوشش بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء قوم کے ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے ان تعلیمی اداروں کے ناموں کی تبدیلی کے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

