وزیر اعلیٰ بلوچستان کا قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی میں شہید سپاہی الطاف الرحمن کے گھر پر جا کر تعزیت کا اظہار

قلعہ سیف اللہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعرات کو قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی میں شہید سپاہی الطاف الرحمن کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی وزیراعلیٰ نے اس موقع پر شہید سپاہی الطاف الرحمن کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے تحفظ کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کا فخر ہیں۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کان مہترزئی کا نام تبدیل کر کے “شہید سپاہی الطاف الرحمن بوائز ہائی اسکول کان مہترزئی” رکھنے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں