کوئٹہ(این این آئی)ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کیسنیئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ اور نائب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ نے کسٹم چیک پوسٹ بلیلی پر ایک بار پھر چیکنگ اور مال بردار گاڑیوں سے ٹائرز کھولے جانے کے جاری سلسلے کو بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس عمل کو ناقابل برداشت قرار دیا ہے گزشتہ روز مختلف کاروباری شخصیات اور ٹرانسپورٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ک بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے بلیلی کے مقام پر کسٹمز اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے چیکنگ کے خلاف دائر آئینی درخواست میں بلیلی کے مقام پر کسٹمز اور سیکورٹی اداروں کو چیکنگ سے روک کر انہیں چیک پوائنٹ ختم کرنے کا حکم دیا گیا تھا مگر اب ایک بار پھر نا صرف گاڑیوں کو روک کر چیک کیا جا رہا ہے بلکہ مال بردار و دیگر گاڑیوں سے نئے ٹائرز بھی کھولے جا رہے ہیں ایک طرف موٹر وے پولیس مال بردار گاڑیوں و دیگر کو اس بات پر چالان یا پھر تنبیہ کرتی ہے کہ پرانے ٹائرز حادثات کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں تو دوسری جانب کسٹمز اہلکار انہی ٹائرز کواسمگلنگ کا نام دے کرانہیں گاڑیوں سے کھول لیتے ہیں جو ناقابل برداشت امر ہے ہم کسٹم حکام کی جانب سے بلیلی کے مقام پر گاڑیوں کو روک کر چیک کرنے اور ٹائرز و دیگر سامان اتارنے کی مذمت کرتے ہیں بلکہ یہ ہائی کورٹ کے احکامات کے کھلم کھلا خلاف ورزی بھی ہے ہم عدالت عالیہ سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں کسٹمز حکام سے وضاحت طلب کریں ہم اس طرح کے خود ساختہ اقدامات کو قانونی تجارت کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس کا سلسلہ روکا جائے بصورت دیگر احتجاج کی راہ اپنائی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

