ضلع صحبت پور میں انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیر میرسلیم احمد کھوسہ

صحبت پور(این این آئی) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ ضلع صحبت پور میں انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈسٹرکٹ کمپلیکس ضلع صحبت پور کی تعمیر سے سے ضلع کے عوام اور سرکاری امور سر انجام دینے والے ضلعی آفیسران کے لیے ایک بہترین سہولت ہوگی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے ضلع صحبت پور میں جاری زیر تعمیر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا جاہزہ لینے کے موقع پر کہا اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ضلع صحبت پور عرفان علی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ضلع صحبت پور عرفان علی نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس ضلع صحبت پور کے زیر تعمیر بلڈنگ پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہاکہ اپنے حلقہ انتخاب کے انفراسٹرکچر کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور زندگی کے ہر شعبے میں جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہوں انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ڈسٹرکٹ صحبت پور کو کافی نقصان پہنچا ہے بلخصوص بلڈنگ انفراسٹرکچر سر فہرست ہے لہذا ضلع میں تمام ترقیاتی منصوبوں بلخصوص بلڈنگ انفراسٹرکچر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے مذید کہا کہ منصوبے پر کام کی رفتار کو مذید تیز کیا جائے اور اس حوالے سے جو بھی تیکنیکی مسائل ہیں انہیں بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ اس منصوبے کی تعمیر جلد ہو اور ضلع صحبت پور کے عوام اس منصوبہ سے مستفید ہوں صوبائی وزیر نے مذید کہا کہ جاری منصوبوں پر معیار کا خاص خیال رکھا جائے کیونکہ ان منصوبوں کے معیار پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا صوبائی وزیر نے متعلقہ انجینئرز آفیسران کو ہدایات دیں کہ جتنے بھی جاری ترقیاتی منصوبے ہیں ان کی نگرانی روزانہ کی بنیاد پر کی جائے اور ان منصوبوں پر پیش رفت رپورٹ ہفتہ وار ارسال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں