ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی منجھوشوری پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد قتل اور اقدام قتل میں ملوث ملزم کو کرفتار کر لیا گیا پولیس کے مطابق منجھو شوری پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پر فائرنگ شروع کردی جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی اور ملزم نظام الدین دھرپالی کو گرفتار کرلیا پولیس نے ملزم سے اسلحہ گولیاں مسروقہ موٹر سائیکل برامد کر لی پولیس کے مطابق ملزم قتل کے مقدمہ میں ملوث اور اشتہاری تھا ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی۔

