پنجگور (این این آئی) ڈپٹی کمشنر پنجگور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گوارگو آغا ظفر کی سربراہی میں پنجگور کے دہی علاقہ بالگتر پنجگور میں کھلی کچہری منعقد کی گئی۔ اس کچہری میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، شہریوں کے ساتھ مختلف محکموں کے سربراہان بھی کھلی کچہری میں شریک ہوئے۔کھلی کچہری کے موقعے پر لیفٹیننٹ کرنل عمر اے سی گوارگو آغا ظفر، لیویز مہرر عبدالغفار، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سعید اکبر اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے کھلی کچہری میں اہلیاں بالگتر نے اپنے مسائل پیش کیے جن میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں سے متعلق معاملات شامل تھے سرکاری محکموں سے وابستہ آفیسران نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ لیفٹیننٹ کرنل عمر، اے سی گوارگو آغا ظفر نے اپنے تاثرات بیاں کرتے ہوئے بتایا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھانا ہے اس بات کے پیش نظر بالگتر جیسے پسماندہ علاقے میں کھلی کچھری منعقد کیاگیا جس کے عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے مثبت نتائج نکلیں گے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

