جیکب آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ایسی حکومت جس کے بس میں عوام کو سڑکوں اور بازاروں میں تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت نہ ہو وہ اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی یا سیاسی حق نہیں رکھتی، اگر حکومت عوام کو تحفظ نہیں دے سکتی تو اسے اقتدار چھوڑ دینا چاہیے،سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کو آزادانہ سفر تک کی سہولت میسر نہیں اور یہ ایک سنگین قومی مسئلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ 5روزہ امن مارچ کی کامیابی پر علامہ راشد محمود سومرو اور دیگر تنظیم کے قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اور ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا حیدری نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ایک ہزار سے زائد فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں مگر حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہے، انہوں نے کہا کہ اگر آپ کی حکومت میں اتنی طاقت نہیں کہ ڈاکوؤں کا قلع قمع کرسکے تو عزت اسی میں ہے کہ کرسی چھوڑ دیں، اگر حکومت نے امن نہیں دیا تو عوام سول نافرمانی کی طرف جانے پر مجبور ہوں گے جس کے بعد عوام نہ ٹیکس دیں گے اور نہ ہی بل ادا کریں گے، مولانا حیدری نے کہا کہ ہمارا یہ پانچ روزہ امن مارچ پرامن رہا کہیں کوئی درخت نہیں ٹوٹا اور نہ کوئی دکان بند ہوئی انہوں نے کہا کہ ہم پرامن عوامی مظاہروں، قانونی احتجاج اور آئینی دباؤ کے ذریعے اپنا حق مانگیں گے، انہوں نے کہا کہ ریاست اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے میں ناکام رہے گی تو عوامی برداشت ختم ہو جائے گی اور عوام سڑکوں پر نکل آئے گی پھر حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ہسپتال میں تمام ایمرجنسی سروسز بلا تعطل 24 گھنٹے جاری ہیں،ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ
- صحبت پور کے قریب ایک گھر میں آگ لگنے سے مال مویشی موٹر سائیکل نقدی زیورات اور اناج گھریلو سامان جل کر خاکستر
- تمبو،ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ بگٹی مختلف واقعات فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت دو افراد زخمی
- عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے 1139کے قریب پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر
- خضدار میں ایکسائز کی کاروائی 20 کلوگرام چرس برآمد کر لی
- اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کی جانب سے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ
- بارکھان سمیت پسماندہ علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
- ‘پاکستان چائنا انویسٹمنٹ سیمینار 2026” محض ایک رسمی اجتماع نہیں بلکہ یہ نئی معاشی ترقی اور تبدیلی کا آغاز ہے، گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل
- نقل مافیا کے خلاف سخت ایکشن، سندھ حکومت نےبڑا فیصلہ کر لیا
- سعودیہ نے پاکستان میں رکھے 3 ارب ڈالر رول اوور کردیے، معاہدے پر دستخط

