دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے،سینیٹر ثمینہ زہری

کوئٹہ(این این آئی)سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری، چیئرپرسن سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے پاک افغان بارڈر کے سرحدی شہر چمن کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے کبھی پست نہیں کر سکتے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد از جلد دھماکے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں