کوئٹہ(این این آئی)چیئرمین یونیورسٹیز فائنانس کمیشن صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی و کو چیئرمین صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان کے زیر صدارت یونیورسٹیز فائنانس کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری ایجوکیشن صالح محمد بلوچ، اسپیشل سیکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ اور صوبے کے تمام جامعات کے وائس چانسلر ز نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت تعلیم کی فروغ کو اولیت دیتے ہیں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ما لی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اورہماری کوشش ہیکہ ان مسائل کا دیر پا حل نکالا جائیتاکہ یہ تعلیمی ادارے یکسوئی سے اپنے فرائض ادا کر سکیں۔ انہوں نے شرکاء سے کہاکہ کافی حد تک تنخواہوں کی ادائیگی کا مسلہ حل ہو چکا ہے پنشنز سمیت دیگر مسائل حل کرنے کیلئے ہماری کاوشیں جاری ہیں۔ جامعات کے آپریشنل اخراجات پر بعث ہوئی تو اس موقع پر صوبے کے تمام جا معات کے اپریشنل اخراجات کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام نیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے متفقہ طور پر رضامند ہو گئے کہ وزیر خزانہ جو پالیسی وضع کریں گے ہم سب اس پر متفق ہوں گے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ آپریشنل اخراجات، تنخواہوں اور پنشنز کا طویل المدتی بنیادوں پر ان مالی مسائل کا پائیدار حل کے لیے حکمت عملی بناینگے۔اس ضمن میں دونوں وزراء نے کہا کہ ہماری حکومت اپنے دستیاب وسائل میں تعلیم کی فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تعلیم و جدید سائنسی علوم سے ہی قوموں کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں آج کی اس دور میں سائنس و ٹیکنالوجی کی اہمیت سے کوئی ذی شعور انسان انکار نہیں کر سکتا ہے کیونکہ ان کے ترقی اور نئے ایجادات سے انسان کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں اور ان ہی کی بدولت زندگی کی مختلف شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہو رہی جس سے انسان مستفید ہو رہا ہے وزراء اور تمام شرکاء نے جامعات کی کارکردگی اور اعلیٰ تعلیمی معیار کو مزید بہتر ی کی راہ پر گامزن کرنے کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- زبانوں کی ترقی، ترویج اور تحفظ کے لیے قائم ادبی اکیڈمیوں کی خودمختاری اور علمی و ادبی آزادی کا احترام کرنا حکومت کی آئینی، جمہوری اور قومی ذمہ داری ہے،پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی
- بلوچستان اسمبلی میں بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر گرما گرم بحث
- این جی سی کی جانب سے 220kv سبی۔ کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن پرضروری نوعیت کے مرمتی کام کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- اساتذہ کو دھمکیاں، بدتمیزی اور گالم گلوچ ناقابلِ قبول ہے،اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان
- بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں،نسیم الرحمن خان ملاخیل
- پاکستان کو دہشت گردی کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے، نوابزادہ میر محمد زرین خان مگسی
- پاک چین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، جامعہ گوادر میں موسم بہار 2027 کیلئے مختلف فنی، تکنیکی اور پیشہ ورانہ کورسز میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا
- چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کا بی اے مال کوئٹہ کا دورہ،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے نمائشی سٹال کا دورہ
- بلوچستان میں امن دشمنوں کا گھیراؤ تنگ ہوچکا،افواج دشمن کو دندان شکن جواب دے رہی ہیں،مشیر کھیل مینا مجیدبلوچ
- گوادر فری زون میں پاکستانی و چینی سرمایہ کاروں کے اشتراک سے شہزاد اینڈ شاؤ فارم کا بنیاد رکھ دیا گیا

