دکی(این این آئی)رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان سے اْن کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع دکی کے عوامی مسائل، ترقیاتی اسکیموں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ وہ عوام کی نمائندگی کو ایک ذمہ داری سمجھتے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ دکی کے عوام کو بنیادی سہولیات جلد از جلد فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفاف عمل درآمد سے ہی علاقے کی محرومیاں ختم کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے خاص طور پر صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، بجلی اور سڑکوں کی بہتری کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا کہ وفاقی سطح پر بھی دکی کے ترقیاتی مسائل کو مؤثر طریقے سے اْٹھایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان نے سردار یعقوب ناصر کی آمد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ عوامی مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور تمام سرکاری اداروں کو بھی اس مقصد کے لیے متحرک کیا گیا ہے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، اور دونوں جانب سے عزم ظاہر کیا گیا کہ عوام کے مفاد میں ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

