دالبندین(این این آئی)بلوچستان کے دیگر شہروں کی طرح دالبندین میں بھی میونسپل کمیٹی کے ریگولر ملازمین، ڈیلی ویجز، پنشنرز اور خاکروبوں نے تین ماہ سے تنخواہیں اور فنڈز نہ ملنے کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاج اور ہڑتال جاری رکھی۔احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ تین ماہ سے تنخواہیں بند ہونے کے باعث وہ شدید مالی مشکلات میں مبتلا ہیں۔ گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور اب تو مقامی پرچون فروش اور سبزی فروش بھی مزید ادھار دینے سے انکار کرچکے ہیں۔ ان کے مطابق تنخواہیں اور فنڈز نہ ملنے سے صفائی ستھرائی کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہوگیا ہے جبکہ ٹریکٹرز اور دیگر مشینری کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی بھی بند کر دی گئی ہے۔ملازمین نے واضح کیا کہ اگر خدانخواستہ آگ لگنے کا کوئی واقعہ پیش آیا تو فائر بریگیڈ کی گاڑیاں عوام کی خدمت کے لیے موجود رہیں گی، لیکن صفائی اور دیگر بلدیاتی سرگرمیاں تین دن سے مکمل طور پر بند ہیں۔ شہریوں کی درخواست پر صرف کتا مار مہم جاری رکھی گئی ہے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ حالات ناقابلِ برداشت ہوچکے ہیں، دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہیں، اور اگر فوری طور پر تنخواہیں بحال نہ کی گئیں تو احتجاج اور ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔ہڑتال کے باعث شہر میں صفائی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں اور ہندو محلہ سمیت شہر کی گلیاں اور چوراہے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ملازمین نے وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزیر خزانہ اور دیگر حکام بالا سے پرزور اپیل کی ہے کہ تنخواہوں کی فوری بحالی کے احکامات جاری کریں، بصورت دیگر عوام کو درپیش مسائل اور حالات کی تمام تر ذمہ داری انہی حکام پر عائد ہوگی جنہوں نے تنخواہیں بند کی ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

