کلانچ کے مختلف دیہی علاقوں میں مویشیوں کی ویکسینیشن مہم جاری

گْوادر (رپورٹ سیف بلوچ) ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن اور یوسی چیئرمین سربندن نصیب نوشیروانی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے کلانچ کے مختلف علاقوں میں مویشیوں کی ویکسینیشن مہم جاری ہے۔

مہم کی نگرانی ڈاکٹر صابر علی کر رہے ہیں، جب کہ ڈاکٹر اے ڈی آزاد کلانچ کے مختلف دیہی علاقوں میں جانوروں کو ویکسین فراہم کر رہے ہیں۔ کسانوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔

عوام نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن کا شکریہ ادا کیا اور اسے دیہی معیشت کے لیے مفید قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں