گوادر سے لاپتہ نوجوانوں کی لاشیں تربت میں لواحقین کے حوالے

گوادر (باور نیوز کیچ) گزشتہ روز (جمعہ) فرنٹیئر کور (ایف سی) نے چار لاشیں ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کیں، جن میں سے دو کی شناخت کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق متوفین کی شناخت عبدالستار ولد جام خالد اور طارق علی ولد حاجی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو 19 نومبر 2024 کو ضلع گوادر سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔ ان کا تعلق ضلع کیچ کی تحصیل دشت شولیگ سے بتایا جاتا ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق دونوں کی نمازِ جنازہ آج (ہفتہ) شام دشت شولیگ کے قبرستان میں ادا کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں