سابق نواب ثناء اللہ زہری کی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے خضدار میں پیپلزپارٹی کے رہنماء آغا شکیل درانی اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آغا شازیب درانی کی رہائش گاہ پر ہونے والے بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ علاقے کے امن کو سبوتاڑ کرنے کی سازش ہے، اور شرپسند عناصر ایک مرتبہ پھر خضدار کے پْرامن ماحول کو تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے امن قائم رکھنے والے اداروں اور قبائلی عمائدین کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گابسابق وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین کو دوبارہ بدامنی کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا اور تمام سیاسی و قبائلی قیادت کو مل کر امن کے قیام کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں