ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نوتال بختیارآباد اور کچھی بالاناڑی میں تین مختلف واقعات میں ڈکیتی کی وارداتین دو ویگنز اور ایک مسافر کوچ کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی موبائل فون گھڑیاں دیگر سامان لوٹ کر فرار لمجی کے مقام پر ٹو ڈی گاڑی کو لوٹنے کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ ایک شخص شدید زخمی نوتال قومی شاہراہ پر ڈاکووں اور پولیس کے درمیان شدید فارئنگ پورا علاقہ گونج اٹھا ڈاکو رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے پولیس کے مطابق لمجی قومی شاہراہ پر مسلح ڈاکووں کی لوٹ مار ٹوڈی گاڑی پر فائرنگ ظفراقبال شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لیے سبی سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا واقعہ کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے کچھی لیویز تھانہ بالاناڑی کے علاقے دوسہ اڈہ کے مقام پر مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر دو مسافر ویگنز کے مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون گھڑیان اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے نصیرآباد پولیس تھانہ نوتال کی حدود قومی شاہراہ پر مسلح ڈاکووں جن کی تعداد بارہ بتائی جارہی ہے روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے مسافر کوچز کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی گھڑیاں قمیتی موبائل فون چھین لیے گیے پولیس کے مطابق اس دوران پولیس کو اطلاع ملی پولیس کی بھاری نفری ایس ایچ او نوتال ایس ایچ او صدر پولیس اور اے ایس پی نصیراباد جاے وقوع پر پہنچ گئے پولیس اور ڈاکووں کے درمیاں شدید فائرنگ ہوئے جس سے پورا علاقہ گونج اٹھا تاہم ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے

