کوئٹہ(این این آئی) سیکرٹری کھیل بلوچستان درا بلوچ اور ڈی جی سپورٹس یاسر خان بازئی نے کہا ہے ژ وب ڈویژن اسپورٹس فیسٹیول نوجوانوں کے لیے کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کا ایک شاندار موقع ہے جس کا مقصد نوجوان نسل کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا، باصلاحیت کھلاڑیوں کو اْجاگر کرنا اور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ژوب ڈویژن سپورٹس فیسٹول کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ژوب ڈویژن سپورٹس فیسٹول کے انعقاد کا مقصد کھیلوں کو نچلی سطح پر فروغ دینا،نئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانا،نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں میں مصروف رکھنااور ڈویژن کے اضلاع کے درمیان بھائی چارے اور ہم آہنگی کو مضبوط بناناہے۔انہوں نے کہا کہ ژوب ڈویژن سپورٹس فیسٹول کے دوران فٹ بال،کرکٹ،شوٹنگ بال باکسنگ،ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن،رسہ کشی، ثقافتی کھیل وغیرہ مردوں کے لئے جس میں تما م ژوپ ڈویژن کے ڈسٹرکٹ شرکت کریں گے جبکہ خواتین کے مقابلے صرف ژوب ڈسٹرکٹ کے لیے منعقد کیے جائیں گے جن میں ثقافتی کھیل اس کے علاوہ فٹ سال بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ژوب ڈؤیژن سپورٹس فیسٹول 21ستمبر سے25ستمبر تک جاری رہے گااس فیسٹیول کے دوران کھیلوں کے ساتھ ساتھ روایتی بلوچی اور پشتون ثقافتی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی، جن میں موسیقی نامور مقامی فنکاروں کے ساتھ اور اختتامی تقریب پر رنگا رنگ آتش بازی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ عوام سے پرزور اپیل ہے کہ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اس ایونٹ کی کامیابی ژوب ڈویژن کی کامیابی کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

