لورالائی(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما چیف اف لونی و سابق وزیر قانون سردار حفیظ لونی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلامی دنیا کی قیادت کی صلاحیت رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی مشترکہ دفاعی حکمت عملی کا آغاز ہوگا انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے وزیراعظم کو دعوت دیکر دو طرفہ دفاعی معاہدے پر حتمی مشاورت اور باقاعدہ دستخط کیے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب اور پاکستان دونوں اسلامی دنیا کی قیادت کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ اسلامی دنیا کی مشترکہ دفاعی حکمت عملی کا آغاز ثابت ہوگاانہوں نے کہا کہ اسرائیل کے موقف کے خلاف ہمیں ہر فورم پر اپنا مضبوط موقف دینا چاہیے، جے یو آئی (ف) اپنے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہم دنیا کے سامنے اپنی تجاویز رکھیں گے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی مسئلہ فلسطین پر دو ٹوک موقف رکھتی ہے ہم دو ریاستی حل کے خلاف ہیں اور قائد اعظم کی 1948 میں قانون ساز اسمبلی کی تقریر بھی موجود ہے انکی بھی یہی سوچ تھی انہوں نے کہا کہ قطر کے دارلحکومت دوحہ میں مسلم ممالک کا اکٹھا ہونا اچھی بات تھی مگر ہمیں اسلامی کانفرنس سے کوئی بڑی توقعات پہلے ہی نہیں تھیں کیونکہ کو ئی خاص پیشرفت سامنے نہ اسکی بہرحال یہ اسلامی بلاک کی طرف ایک پہلا قدم ضرور ہے جس کی ہم حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

