اینٹی کرپشن بلوچستان نے محکمہ خوراک میں گندم میں خوردبرد میں ملوث 2افسران کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ کے سریاب روڈپر محکمہ خوراک کے گودام سے 21221بوری گندم کے غبن کے کیس میں محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے دو آفیسران کو گرفتار کرلیا۔ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ محکمہ خوراک کے سریاب روڈگودام سے23کروڑ 18لاکھ روپے مالیت کی 100کلوگرام کی 21221 گندم کی بوریاں غائب ہوئی تھیں جس پر محکمہ خوراک نے یہ کیس محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کیا،،محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان کی تحقیقاتی ٹیم نے شواہد اور ثبوت سامنے انے پر مقدمہ درج کرکے اختیارات کے ناجائز استعمال، سرکاری امانت میں خیانت اور بدعنوانی کے الزامات کے تحت دو آفیسران سابق ڈسٹرکٹ فوڈآفیسر محمد ذاکر کاکڑ اور سابق اسسٹنٹ فوڈآفیسر عبدالحفیظ کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں