کوئٹہ ( این این آئی) از دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی
اطلاع برائے ماہیگیران پسنی
1۔ پسنی کے تمام ماہیگیروں اطلاع دی جاتی ہے کہ ماہیگیری کے دوران اپنے تمام دستاویزات مثلا تجدید کردہ بوٹ لائسنس، کریو کارڑ وغیرہ اپنے ساتھ رکھیں اور بغیر دستاویزات کے ماہیگیری کرنے پر بلوچستان سی فشریز ایکٹ 1971 ترمیم شدہ کے شک نمبر 3 کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
2۔ مزید یہ کہ بلوچستان کے ساحلی سمندری حدود 12 ناٹیکل میل کے اندر encircling nets یعنی(گٹھ ) وائیر نیٹ استعمال کرنے پر پابندی ہے اور کسی بھی ماہی گیر کو مذکورہ طریقہ استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا تو بلوچستان سی فشریز ایکٹ 1971 ترمیم شدہ کے شک نمبر 3 کے تحت ایف آئی آر درج کر کے لانچ اور مال ضبط کر کے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
مزید یہ ان کی سہولت کرتے ہوئے کوئی بھی ملازم، ماہیگیر یا ٹپال والا ان کو برف، تیل، راشن، مرمت کا سامان اور مچھلی لاتے ہوئے یا لے جاتے ہوئے پکڑا گیا تو ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی

