بلوچستان میں 45 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین جعلی دستاویزات پر بھرتی، نادرا کا انکشاف

کوئٹہ( این این آئی) نادرا کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بلوچستان کے سرکاری محکموں میں کام کرنے والے 2 لاکھ 95 ہزار ملازمین میں سے 45 ہزار 708 ملازمین کا تعلق دیگر صوبوں سے ہے، جو مبینہ طور پر جعلی دستاویزات کی بنیاد پر بلوچستان میں ملازمت کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ ملازمین مختلف محکموں میں برسرِ روزگار ہیں جس سے نہ صرف بلوچستان کے مقامی امیدواروں کے روزگار کے مواقع متاثر ہو رہے ہیں بلکہ سرکاری اداروں کی شفافیت پر بھی سوالیہ نشان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔

سیاسی و سماجی حلقوں نے اس معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسائل اور ملازمتیں صوبے کے عوام کا حق ہیں، لہٰذا جعلی دستاویزات کے ذریعے بھرتی ہونے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائ

اپنا تبصرہ بھیجیں