کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 37ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں کو اپنے نوجوان چیئرمین کی قیادت پر فخر ہے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی عوام کی خدمت میں کوشاں ہے اورشہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔اتوارکو یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردارسربلندجوگیزئی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری قوم کیلئے امیدکی کرن اور حقیقی نوجوان لیڈر ہیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مقبول ترین لیڈر ہیں، جن کی قابلیت اور سیاسی بصیرت سے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے سیاستدان اور وزراء بھی واقف ہیں، بلاول بھٹو نے نہایت کم عرصے میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لو ہا منوایا جس میں محترمہ شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی تربیت کا بڑاعمل دخل ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام لانے میں پیپلز پارٹی قیادت کا اہم اور مضبوط ترین کردار ہے، پیپلز پارٹی ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پوری قوم کے لیئے امید کی کرن ہیں پوری قوم کی نظریں بلاول بھٹوپر لگی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام جانتی ہے کہ بلاول بھٹوہی ملک کو مشکلات اور بحرانوں سے نکال سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ پاکستان کی سیاست میں ملک کے مسائل کو سمجھنے والا کسی اور جماعت میں نوجوان لیڈر نہیں ہے اور بلاول بھٹو زرداری کھل کر ایشوز پر موقف رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

